سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عشرت حسین کی ایسی کونسی بات نہ مانی جو ان کی حکومت کے خاتمے کی وجہ بنی۔۔۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا تہلکہ خیز انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے سرکاری کاروباری اداروں سے متعلق بہت اچھا پلان بھی عمران خان صاحب کو دیا اور اس کے علاوہ بھی مخلصانہ مشورے دیے لیکن حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا اور یہ حکومت کی ناکامی کی بہت بڑی وجہ بھی ہے ۔

ساتھ ہی ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی ہی حکومت کی ناکامیوں کی مزید وجوہات بھی بتا دی ہیں ۔

شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس وقت کوئی معاشی پلان نہیں تھا اور یہی چیز حکومت کی ناکامیوں کی بڑی وجہ ہے اور معاشی پلان بناتے بناتے بہت وقت لگ گیا اور بہت سی باتوں پر حکومت کے اپنے ہی ارکان کے ساتھ کلیشز رہے اور ایک ہی بات پر اکثر ہامی نہ بھر نا بھی شاید سابقہ حکومت کی ایک بہت بڑی غلطی ان کے لیے ثابت ہوئی ہے اور حکومت کو ابھی سمجھنے اور سنبھلنے کے لیے بہت سا وقت درکار تھا جو کہ شاید ان کو نہیں مل سکا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *