سابق وزیراعظم عمران خان کے بھی شاہانہ خرچوں کی لسٹ منظرعام پر آ گئی۔۔۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کا روزانہ کی بنیاد پر کتنے لاکھ کا خرچ آتا رہا سب تفصیلات سامنے آگئیں۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، سابق وزیراعظم عمران خان کے بھی شاہانہ خرچوں کی لسٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کا روزانہ کی بنیاد پر کتنے لاکھ کا خرچ آتا رہا ہے وہ سب تفصیلات بھی موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی رہی ہے اور ان کے پورے دورے حکومت میں جو خرچ صرف و صرف ان کے ہیلی کاپٹر کے سفر کا آیا ہے وہ 98 کروڑ روپے ہیں اور جن کی تفصیلات سوشل میڈیا پر باقاعدہ شیئر کر دی گئیں ہیں عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *