پاکستان (نیوز اویل)، دعا مانگنا اللہ کو بے حد پسند ہے کہ جب اس کا بندہ سب در چھوڑ کر اس کے در پہ سر جھکا کر عاجزی سے کچھ مانگ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا رد نہیں کرتا اللہ فرماتا ہے اور مانگ اور مانگ ۔ اللّٰہ کو عاجزی اور انکساری بہت پسند ہے ۔
اللہ تعالیٰ عاجزی سے مانگی ہوئی دعا کبھی بھی رد نہیں کرتا اور دعا مانگنے کا سلیقہ ہوتا ہے اور تنہائی میں اپنے رب کو یاد کرنا اور بے حد خوبصورتی سے یاد کرنا اور ایسے یاد کرنا کہ کسی رٹے رٹائے جملے کی شکل میں نہ ہو بلکہ خود کو پتہ ہو کہ اللہ ہمارے سامنے بیٹھا ہمیں سن رہا ہے اور ادھر میرے اور میرے رب کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور حقیقی معنوں میں رب کو یاد کرنا ایک حدیث مبارکہ ہے کہ جو شخص تنہائی میں اللہ کو یاد کرتا ہے وہ ایسا ہے جیسے وہ اکیلا ہی کفار کے مقابلے میں چل دیا ہے مطلب یہ کہ اس کا مقام اجر و ثواب کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اتنا بڑا ہے ۔