پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے یہ خوشخبری سنا دی گئی ہے کہ یکم مئی سے مکمل طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر دیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے تقنیکی خرابیوں کی وجہ سے یا ایندھن کے مسائل کی وجہ سے بجلی گھر بند پڑے تھے وزیراعظم نے تمام صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ساتھ میں ساتھ 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ان میں ورکنگ شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور اس لیے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کو جائے گا ۔