حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے مطابق ایک آدمی کی کونسی چیز خراب ہو جائے تو اس کا نصیب بھی خراب ہو جاتا ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، علی رضی اللہ تعالی عنہ کے اقوال بہت زیادہ مشہور ہیں اور وہ ہمیں روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے بہت زیادہ مدد دیتے ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہم اگر حضرت علی کے اقوال زریں پر نظر دوڑائیں تو یہ ہمیں روز مرہ کی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں اور ہمیں لوگوں سے اپنی زندگی میں کس طرح سے ڈیل کرنا چاہیے یہ اس حوالے سے بھی ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

 

 

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ کبھی بھی ایسے دوست کو نہ چھوڑو اور ہمیشہ اس کا ساتھ دو جس نے تمھارا اس وقت ساتھ دیا جب تم مشکل میں تھے ۔ وہ کہتے ہیں کہ غریبوں کے پاس بیٹھا کرو غریبوں کے پاس بیٹھنا تمہارے جسم اور روح کی طاقت کا باعث بنتا ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں اس بات پر غور و فکر ہے کہ تم بہت زیادہ علم والے ہو تو اس سے زیادہ تم جاھل نہیں ہو سکتے ۔

 

حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر آپ کو کوئی شخص برا کہتا ہے تو اس کے برا کہنے سے آپ برے نہیں بن جاتے بلکہ ہر شخص کی زبان اس کے ظرف کو دکھاتی ہے۔

 

 

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے کہ ایسی تین چیزیں ہیں جو ایک شخص کے ایمان کو ختم کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں ان میں ایک تو یہ ہے کہ وہ عورتوں کی صحبت میں رہنا شروع کر دی دوسرا یہ ہے کہ وہ امیروں کی محفلوں میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دی اور تیسرا یہ کہ وہ کسی جاہل سے خواہ مخواہ بحث کرنا شروع کر دے ۔

 

 

حضرت علی کا کہنا ہے کہ آدمی کا نصیب اس وقت خراب ہونا شروع ہوتا ہے اس کی زبان خراب ہونا شروع ہوتی ہے ان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کسی کو دکھ نہ دو کیونکہ اگر آپ معافی مانگ لیتے ہیں تب بھی اس شخص کے دل میں درد رہتا ہے اور کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور اپنی امیری پر نہ اترا نہ کیونکہ بیماری اور غریبی آنے میں کوئی وقت نہیں لگتا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *