اب ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بھی پیسے دینے پڑیں گے۔۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا اہم علان۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آ گئی۔

 

 

ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کے لئے بری خبر تب آئی جب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا۔

 

 

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر معمول کے صارفین کو ہمیشہ مفت سروسز دیتا رہے گا لیکن گورنمنٹ اور کمرشل اکاؤنٹس کو ٹویٹر استعمال کرنے کے لئے کچھ معاوضہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایلان مسک کے اس اعلان پر ٹوئٹر صارفین کا انتہائی سخت ردعمل بھی آیا۔

 

 

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ الون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر ویب سائٹ کو چوالیس بلین ڈالرز میں خریدا اور خریدنے کا مقصد صرف اور صرف ٹوئیٹر میں کچھ اہم تبدیلیاں کرنا تھا۔

 

 

الون مسک نے اس عزم کے ساتھ ٹویٹر کو خریدا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس میں آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی کسی فرد پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں کوئی بھی آ کے اپنے دل کی بات کہہ سکے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *