صبح کے وقت دو بار قرآن پاک کی اس سورت کی تلاوت کریں تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی!

پاکستان (نیوز اویل)، سورہ یاسین کو قرآن پاک کا دل کہا گیا ہے اور سورۃ یاسین کے بہت سے فوائد ہیں یا آپ کی بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرتا ہے اور اس کو پڑھنا بے حد ثواب کا باعث ہے

 

 

سورۃ یاسین کی بہت سے وظائف ہیں جو آپ کو روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ مدد دیتے ہیں اگر آپ امتحان میں کامیابی چاہتے ہیں یا کاروبار شروع کیا ہوا ہے

 

 

اس میں کامیابی چاہتے ہیں یا کسی بھی قسم کی پریشانی ہے اور آپ اللہ تعالی سے اس کی دعا کرنا چاہتے ہیں تو آپ صبح کے وقت فجر کی نماز سے پہلے سورۃ یاسین کا ایک وظیفہ کریں گے جو کہ بے انتہا فائدہ مند ہے ۔

 

 

 

سورۃ یاسین کو مبین کے ساتھ پڑھنا بے حد فائدہ مند ہے سورہ یاسین کے اس وظیفے کو آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ صبح کے وقت اٹھ کر آپ نے فجر کی نماز سے پہلے پہلے اس وظیفے کو پورا کر لینا ہے اور اس کے بعد فجر کی نماز پڑھنی ہے ہے

 

 

اس لئے آپ کو اس کے لئے وقت خود خود دیکھنا ہوگا کہ آپ نے کتنے بجے اٹھ کر اس کو پڑھنا شروع کرنا ہے۔زیادہ بہتر ہے کہ آپ تہجد کے وقت ہی پڑھنا شروع کردیں سورۃ یاسین کو اس طرح سے پڑھنا ہے

 

 

کہ جہاں پر اسکی مبین آئے وہاں پر اس آیت کو ایک مرتبہ کی بجائے سات مرتبہ پڑھنا ہے اور دل میں اپنی اس حاجت کو لے کر آنا ہے جس کے لئے آپ یہ سورت پڑھ رہے ہیں ۔

 

اور اسی طرح آپ نے پوری سورت یاسین مکمل کرنی ہے یہ عمل اپنے تین دن مسلسل کرنا ہے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کی تمام مشکلات کو دور کرے گا اور آپ کو کامیابی عطا کرے گا اور دنیا اور آخرت کی کامیابی بھی عطا کرے گا ۔

 

 

اس وظیفے کے علاوہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے روایت ہے کہ ان کا بھی ارشاد ہے کہ مشکل کے وقت سورہ یاسین کا ایک عمل کر لیا کرو تو جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کونسا عمل ہے تو انہوں نے کہا کہ کوئی بہت زیادہ مشکل آن پڑے تو اکتالیس مرتبہ سورۃ یاسین کی تلاوت کیا کرو تو اللہ تعالی تمہیں اس مشکل سے نکال دے گا ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *