انسان کی کون سی چار چیزیں ایسی ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دی جاتی ہیں۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، انسان کو اس دنیا میں اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بناکر بھیجا ہے اور وہ واحد مخلوق ہے جسے عقل عطا کی گئی ہے ۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

 

 

جب ایک بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس کیلئے چار چیزیں ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دی جاتی ہیں ۔ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بتاتے ہیں کہ کس طرح ایک نطفے سے گوشت کا لوتھڑا بنایا جاتا ہے اور اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔

 

 

 

ابن مسعود کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے جب ایک انسان کی تخلیق ماں کے پیٹ میں پوری کی جاتی ہے ہے تو اس میں سب سے پہلے نطفہ بنایا جاتا ہے یہ نطفہ چالیس دن تک رہا ہے اور اس کے بعد یہ نطفہ خ و ن کا ایک لوتھڑا بن جاتا ہے

 

 

اور کچھ وقت بتانے کے بعد یہ خ و ن کا لوتھرا گوشت کے ایک لوتھڑے میں تبدیل ہو جاتا ہے اللہ تعالی کے حکم سے اس کے اندر روح پھونک دی جاتی ہے اور پھر وہ اپنی مدت ایک جاندار کے طور پر ماں کے پیٹ میں پوری کرتا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ

 

 

اس وقت میں چار ایسی چیزیں ہیں جو اس بچے کے لئے ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دی جاتی ہیں ۔ آپ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی چار چیزیں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گوشت کے لوتھڑے میں روح پھونکے جانے سے پہلے اس کی قسمت ، اس کے اعمال ، اس کا رزق ، اور اس کا نصیب اچھا یا برا جیسا بھی ہونا ہے وہ لکھ دیا جاتا ہے ۔

 

 

اور ان چار چیزوں کو لکھ دینے کے بعد ہی اس گوشت کے لوتھڑے میں روح پھونکی جاتی ہے ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لیے بہت زیادہ ثواب کی نوید سنائی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنے اور اسے آگے تک پہنچائے اور جو کوئی اللہ علیہ وسلم کی چالیس احادیث یاد کر لیتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے تو اسے جنت میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

 

 

اس لیے ہمیں چاہیے کہ جب بھی ہم کوئی حدیث مبارکہ سونے تو اسے یاد رکھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور اس کو آگے پہنچانے کی پوری کوشش کریں ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *