پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک ایپ ہو گی
جو کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کو بڑی محنت سے بنایا جارہا ہے اور اس ایپ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کو سامنے لے کر
آیا جائے اور نوجوان نسل سیاست میں حصہ لے سکے۔
عمران خان صاحب کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے نوجوان سامنے آسکیں گے ان کا پورا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہوگا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو لے کر چلنے والا کوئی ہو تو وہ نوجوان نسل سے بڑھ کر
اور کوئی نہیں ہو سکتا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں سالوں سے موروثی سیاست چلی آ رہی ہے ۔ اقتدار باپ اور بچوں کے درمیان ہی بٹ رہے ہیں۔ باپ وزیر اعظم بن گیا ہے
تو بیٹا وزیر اعلی بن گیا ہے ۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس موروثی سیاست کو جڑ سے نکال باہر کیا جائے کیونکہ یہ موروثی سیاست بادشاہت کی نشاندہی کرتی ہے اور بادشاہت بہت پرانی ہو چکی ہے اسی لیے وہ ختم ہوگئی ہے تو یہ موروثی سیاست بھی ایک دن ختم ہونے والی ہے
اور اسی کو ختم کرنے کے لیے ہم نے یہ ایپ بنائی ہے اس آیت میں نوجوان اپنا سارا ڈیٹا ہمیں پہنچائیں گے اور اس کے بعد ہم لوگ پوری چھان بین کے بعد لوگوں کو اپنی پارٹی میں لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے کچھ ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ہم نے کچھ غلط لوگوں کو پارٹی کا ٹکٹ دے دیا تھا
لیکن اب ہم یہ غلطی دوبارہ نہیں کرنے والے ہم لوگ پورا ڈیٹا اور پوری تفصیلات لیں گے اور میرٹ پر فیصلہ کریں گے کیونکہ میرا صرف یہی خواب ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز ہماری نوجوان نسل ہی بنے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بڑی محنت سے یہ ایپ
پیار کی ہے جس سے آپ ہماری ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں لیکن میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ ایپ لانچ ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کہ آپ پر لوڈ بہت زیادہ ہو اور اس کی وجہ سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے لیکن آپ نے ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہے ۔