پاکستان (نیوز اویل)، اللہ کا ذکر بے شک اللہ تعالی کو بہت زیادہ پسند ہیں لیکن اللہ تعالی کا ذکر کریں تو اس طرح سے کریں کہ اللہ سے خاص کوئی نہیں ہے۔
جو شخص بہت اہتمام سے دعا مانگتے ہیں اللہ تعالی اس کی ہر دعا کو قبول کرتا ہے اور اس سے بے انتہا خوش ہوتا ہے اور اس کے منہ سے نکلی ہوئی ہر دعا کو پورا کر دیتا ہے۔
دعا مانگنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اللہ تعالی کی حمد و ثنا کی جائے اللہ تعالی کی شان میں کلمات کہے جائیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے اور اس کے بعد اللہ تعالی کے محبوب حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کی جائے
اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اللہ کے آخری رسول نبی ہونے کا دعوی کیا جائے پھر انتہائی عاجزی اور انکساری سے اپنی دعا اللہ تعالی کے سامنے پیش کی جائے دعا مانگے تو اپنے لئے دعا مانگے یعنی سب سے پہلے اپنے لیے دعا مانگیں اور جو دعا پر زور دینا ہو اس کو تین مرتبہ مانگیں ، اللہ کے حضور بار بار اس کو دوہرایا جائے ،
جب اپنے لئے دعا مانگ لیں اور اپنے تمام حالات بیان کر دیں تو اس کے بعد اپنے ماں باپ ، اولاد ، بہن بھائی ، اور رشتے داروں اور ان لوگوں کے لئے دعا مانگیں جنہوں نے آپ کو دعا مانگنے کے لیے کہا ہے ۔
دعا اس طرح مانگی کہ اللہ آپ کے سامنے بیٹھا آپ کو سن رہا ہے اور وہ صرف آپ کی ہیں دعائیں قبول کرنے کے لئے بیٹھا ہوا ہے اس یقین کے ساتھ دعا مانگی کہ آپ کچھ بھی مانگیں گے اللہ تعالی اس سے بڑھ کر آپ کو عطا کرے گا اور وہ اللہ ہی ہے
جو اس کائنات کے ذرے ذرے پر فائز ہے اس کائنات کا ذرا ذرا اس کے حکم کا مختار ہے اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ وہ آپ کی دعاؤں کے جواب میں کن فرما دے ، اور یہ دعا ضرور مانگا کریں کہ آپ کے ان گناہوں کو اللہ تعالی معاف کرتے جو آپ کی دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
کامیابی مانگیں تو دنیا اور آخرت کی مانگیں ، خیر مانگیں تو دنیا اور آخرت کی مانگیں۔
آپ جتنے اچھے طریقے سے دعا مانگ سکتے ہیں اتنے اچھے طریقے سے دعا مانگتا کریں جتنا وقت دعا میں لگا سکتے ہیں اتنا وقت دعا میں لگایا کریں تو کیسے ممکن ہے کہ اللہ تعالی آپ کی بات پر توجہ نہ دے اور آپ کی دعاؤں کو قبول نہ کرے اور آپ کی دعاؤں کو رد کر دے ۔