میاں بیوی کی آپسی چپقلش اور لڑائی جھگڑے ختم کرنے اور پیار محبت سے رہنے کے لیے وظیفہ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، یہ خاص وظیفہ ان مردوں کے لئے ہے جن کی اپنی بیویوں سے لڑائی ہوتی رہتی ہے اور ان بیویوں کے لئے ہے جن کے خاوند ان سے ناراض رہتے ہیں۔ اگر اس وظیفے کو پڑھا جائے تومیاں بیوی کی آپس کی چپقلش ختم ہو جائے گی اور وہ آپس میں پیار محبت سے رہیں گے نہ کہ لڑائی جھگڑا کریں گے۔

 

 

 

اس وظیفے کو کرنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہو گا لیکن اس کا نتیجہ ضرور اچھا نکلے گا۔ اس وظیفے کو کرنے کے لئے آپ ایک وقت مقرر کر لیں۔ سب سے پہلے آپ کو تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور اس کے بعد سورۃ یاسین پڑھنی ہے۔

 

 

 

سورۃ یاسین اس طرح سے پڑھنی ہے کہ جتنی مرتبہ اس میں مبین کا لفظ آئے، آپ ہر بار یار آیت کریمہ پڑھیں۔ کل ملا کر چار سو پچاس مرتبہ آپ آیت کریمہ پڑھیں گے۔ اس وظیفے کو مسلسل سات دن تک جاری رکھیں۔ سورۃ یاسین کے آخر میں بھی 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

 

 

 

اس سارے عمل کے دوران اس شخص کا خیال ذہن میں رکھیں جس کے لیے وظیفہ کیا جا رہا ہو۔
اس وظیفے کے نتیجے میں میاں بیوی کے آپس کے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔

 

 

 

خاوند اپنی بیوی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے گا اور لڑائی جھگڑا نہیں کرے گا۔ بیوی بھی اپنے شوہر کی فرمانبردار رہے گی۔ اس طرح آپ کی خانگی زندگی پرسکون رہے گی اور روز روز کے مسائل سے نجات ملے گی۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *