کیا اداروں کو متنازع بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔۔۔ لانگ مارچ روکنے کیلئے پنڈی یا مرکز سے کوئی فون آیا یا کوئی سازش کی جارہی ہے ! آئی جی پختونخوا نے صاف صاف بتا دیا۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، آئی جی پختونخوا نے صاف صاف بتا دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور ان کو کوئی ایسا حکم نہیں دیا گیا کہ لانگ مارچ روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لونگ مارچ روکنے کے لیے پنڈی سے کوئی فون نہیں آیا ۔

 

 

 

ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے اور پولیس کا کبھی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں رہا اور نہ ہی ابھی سیاست میں کوئی دخل دیا جائے گا بلکہ 25 مئی کے مارچ کے لیے سیکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جا رہا ہے

 

 

 

اور پوری کوشش کی جائے گی کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے اور کسی قسم کی کوئی بد مزگی نہ ہو ، اور سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم واضح کر رہے ہیں کہ ہمیں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ ہم لانگ مارچ میں رکاوٹ بنیں ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *