پاکستان (نیوز اویل)، ہم میں سے ہر کوئی اپنی روزمرہ زندگی میں اس تجربے سے گزرا ہوگا کہ اگر زیادہ دیر ہے پانی میں کام کر لیا جائے یا زیادہ دیر تک پانی میں ہاتھ اور پاؤں رہیں تو ہاتھ اور پاؤں کی انگلی میں جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ، اور ہمارے ہاتھ اور پاؤں بدنما تہہ دار جھریوں سے بھر جاتے ہیں ۔
اور اکثر یہ چیز ہمارے ذہن میں آتی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ہے کیونکہ یہ ہم سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور آپ کے ذہن میں بھی یہ ضرور آیا ہوگا کی آخر ایسی کیا بات ہے کہ انگلیاں اس طرح ہو جاتی ہیں ، اور اس تبدیلی کا مقصد کیا ہے اور اس تبدیلی کا کوئی فائدہ ہے یا کوئی نقصان ہے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔