پاکستان (نیوز اویل)، ہمیشہ سہی پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرنے والے اور عمران خان کا پھر پور ساتھ دینے والے موسیقار سلمان احمد پر سابق وزیراعظم عمران خان نے خاص عنایت کر دی ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان میں سلمان احمد کو ثقافت کا فو کل پرسن بنا دیا ہے ۔
اس عہدے کی خبر موسیقار سلمان احمد نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر کے بارے میں بتایا ہے اور بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کو فوکل پرسن کا عہدہ دے دیا ہے ، اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس ذمہ داری کو نبھانے کا بھرپور عہد کیا ہے۔
یاد رہے موسیقار سلمان احمد وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں نظر آتے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان کے لئے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی ہے ، سلمان خان احمد موسیقی کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی کافی زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں
اور وہ اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر بھی رہ چکے ہیں جس میں انہوں نے مدافعتی نظام کے حوالے سے جو بیماریاں پھیلتی ہیں ہیں ان کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا اور اس کو پھیلانے میں بہت مدد دی تھی اس کے علاوہ انہوں نے نے پاکستان میں آنے والے زلزلے کے بعد فنڈز اکٹھے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا