کیا آپ جانتے ہیں اگر ان غذاؤں کو ملا کر کھایا جائے تو اس سے آپ کے جسم کو کیا نقصان پہنچتا ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، آجکل طرح طرح کی ریسپیز تیار کی جاتی ہیں اور غذاؤں کو ملا کر کھانا بہت زیادہ عام ہو گیا ہے لیکن ہم لوگ بغیر یہ جانے یہ چیز ہمارے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے بہت سی ایسی غذاؤں کو ملا کر استعمال کر رہے ہیں جو ہماری صحت کو خراب کر سکتی ہیں ،

 

 

 

ہم میں سے اکثر لوگ سمودی بنا کر پیتے ہیں اور اس میں کھیرے اور پانی کو شامل کر کے بنایا جاتا ہے تو کھیرے کو پانی کے ساتھ استعمال کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے جس طرح پانی کو تربوز کے ساتھ استعمال کرنا درست نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے معدے کو خراب کر سکتا ہے ۔

 

 

 

تربوز کے حوالے سے ایک بات ضرور سمجھ لینی چاہیے کہ کا تربوز کھانے سے پہلے کھانا نہیں کھانا چاہیے اس لیے کوشش کریں کہ خالی پیٹ کھائیں اور اس کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے اور نہ ہی تربوز کے ساتھ ملا کر پانی پینا چاہیے ،

 

 

 

ہم میں سے کچھ لوگ کھانے کے ساتھ دہی کھانے کے بعد چائے پی لیتے ہیں اور دہی اور چائے دونوں ہی تیزابیت کا باعث بنتے ہیں جوکہ ہمارے معدے کو خراب کر سکتے ہیں اور تیزابیت پیدا کر سکتے ہیں

 

 

 

 

 

ایک بات آپ کو سننے میں انوکھی لگے گی وہ یہ کہ کیلے اور دودھ ایک ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ معدے کے لئے بہت زیادہ وزنی ہوتا ہے اور جلدی ہضم نہیں ہوتا ۔
اکثر لوگ پھل اور دہی ایک ساتھ

 

 

ساتھ مختلف طرح کی ریسیپیز میں استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، اس کے علاوہ لیموں اور دودھ کو بھی ایک ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ لیموں دودھ کو خراب کر دیتا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *