تاریخ کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، تاریخ کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ
۔
جب سے دن کے چکر مکمل کرنے کے دورانیے کی پیمائش شروع کی گئی ہے اور اس کا ریکارڈ رکھا جانے لگا ہے

 

 

 

 

اس وقت سے اب تک کا مختصر ترین دن رکارڈ کرنے میں سائنسدان کامیاب ہو چکے ہیں۔ یہ دن 2021 میں 29 جولائی کا ہے۔ جب ایسا ہوا کہ زمین نے اپنا 24 گھنٹہ کا معمول کا چکر 59۔1 ملے سیکنڈ قبل مکمل کیا۔

 

 

 

زمین نے روٹین سے جلدی چکر مکمل کر لیا تھا اس لئے زمین کے چکر مکمل کرنے کے وقت اور زمین پر استعمال کی جانے والی گھڑیوں کے وقت میں مطابقت تھوڑی خراب ہوگئی ہے اور اس کو دوبارہ ربط میں لانے کے لیے لیپ سیکنڈ کا سہارا لیا جائے گا۔

 

 

 

اس طرح پوری دنیا میں گھڑیوں کو ایک سیکنڈ تیز کیا جائے گا تاکہ شمسی وقت اور ایٹمی وقت میں آ جانے والی تفریق کو ختم کیا جائے اور ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

 

 

 

اب تک 1970 سے اگر دیکھا جائے تو 27 بار لیپ سیکنڈ کا سہارا لیا گیا ہے۔ آخری بار ایسا 2016 میں کیا گیا تھا جب گھڑیوں کو ایک سیکنڈ کے لئے روکا گیا تھا تاکہ شمسی اور ایٹمی وقت میں ربط دوبارہ سے قائم ہو جائے۔

 

 

یوں تو یہ فرق انتہائی معمولی ہے جو انسان محسوس بھی نہیں کرسکتا لیکن یہ خلاء میں موجود سیٹلائٹ کے نظام کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

 

 

 

 

سال کا مختصر ترین دن جو کہ 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا وہ 19 جولائی تھا جبکہ 2021 میں مختصر ترین دن 29 جولائی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *