وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا حلقہ بیگمات! لیکن اصل میں خاتون اول کون؟

پاکستان (نیوز اویل)، شہباز شریف کا حلقہ بیگمات بہت زیادہ وسیع ہے اور اگر ان سے ان کی بیگمات کی تعداد کے حوالے سے سوال کر لیا جائے تو غصہ ہی کر جاتے ہیں ، شہباز شریف اپریل میں وزیراعظم پاکستان بنے لیکن

 

 

 

ابھی تک پوری عوام اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر پاکستان کی خاتون اول کون ہے کیونکہ ان کی تقریب حلف برادری میں بھی ان کے کسی اہلیہ نے شرکت نہیں کی ۔

 

 

شہباز شریف کی شادیاں ہمیشہ ہی منظر عام پر رہی ہیں اور ان کے چرچے ہوتے رہے ہیں لیکن آج تک کوئی نہیں جان پایا کہ آخر ان کی اہلیہ ہیں کتنی ؟

 

 

شہباز شریف کی اہلیہ جن کے بارے میں تمام لوگ جانتے ہیں ان کی بات کی جائے تو ان کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز ہیں اور ان سے ان کے حمزہ شہباز سمیت 3 اور بچے بھی ہیں،

 

 

 

نصرت شہباز سے اب شہباز شریف کے تعلقات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن شہباز شریف کی جائیداد کی جب بھی بات آتی تو نصرت شہباز کے اثاثوں کا بھی ذکر آتا ہے اور یاد رہے کہ نصرت شہباز شریف کی کزن بھی ہیں اور کافی زیادہ پروپرٹی کی مالک بھی ہیں۔

 

 

نصرت کے بعد شہباز شریف کی ایک اہلیہ عالیہ بھی رہ چکی ہیں جن سے ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور ان سے شہباز شریف کی ایک بیٹی بھی ہے اور ان کی تیسری اہلیہ جن کا نام سامنے آتا ہے وہ تہمینہ درانی ہیں

 

 

 

جو کہ ایک مصنفہ بھی ہیں۔ تہمینہ درانی کی شہباز شریف سے علیحدگی کے حوالے سے تو فی الحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی لیکن یہ بھی نہیں پتا کہ اب وہ ان کی اہلیہ ہیں بھی یا نہیں ۔

 

 

یاد رہے کہ 2018 میں شہباز شریف کی چوتھی اہلیہ یہ جس کا نام عاصمہ سامنے آیا تھا ان کے بھی کافی چلتے تھے اور ان کا تعلق بھی سیاسی فیملی سے ہی تھا ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *