اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کواپنا حصہ بنالو،کمزور افراد تویہ نسخہ ضرور آزمائیں

پاکستان (نیوز اویل)، اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کواپنا حصہ بنالو،کمزور افراد تویہ نسخہ ضرور آزمائیں
۔
آج کل جہاں ایک طرف تو دنیا بھر میں بہت سے افراد موٹاپے جیسی مضر صحت بیماری کا شکار ہیں تو وہیں دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں جو انتہائی کمزور ہیں۔
وہ لوگ چاہے جتنا بھی کھا لیں، ان کا وزن نہیں بڑھتا۔
عام طور پر دیکھنے والے ایسے لوگوں کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ وہ کچھ بھی اور کتنی بھی مقدار میں کھائیں ان کا وزن نہیں بڑھے گا۔ لیکن دراصل وزن میں بہت زیادہ کمی بھی صحت کے لیے اچھی نہیں۔ یہ بہت سی پیچیدگیوں کا سبب بنتی ہے۔
اگر آپ وزن میں بہت زیادہ کمی کا شکار ہیں اور آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ایسی چیزیں اپنی خوراک میں شامل کر لیں جو صحت مند طریقے سے وزن بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔
کیلشیم، آئرن اور میگنیشیم سے بھرپور کیلا جسم کے وزن کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے دن میں میں کیلا کھانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیلا کھانے کے علاوہ اس کا ملک شیک بنا کر پینا بھی وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
چاول میں موجود کیلوریز وزن تیزی سے بڑھاتی ہیں۔
آلو میں بھی سٹارچ اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لیے آ لو کو روزمرہ خوراک اور سلاد وغیرہ کا حصہ بنانا وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
فرائی کیا ہوا انڈہ وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ انڈا ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے اس لئے انڈا کھانا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
کھجور میگنیشیم، وٹامن اور فائبر سے بھرپور غذا ہے۔ روزانہ دو سے تین کھجوریں کھانا جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔ کھجور اور کیلے کا ملک شیک وزن بڑھاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *