فرانس کا وہ پہاڑ جس پر چڑھنے سے پہلے آخری رسومات کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔۔۔ جانیے!

پاکستان (نیوز اویل)، فرانس کا وہ پہاڑ جس پر چڑھنے سے پہلے آخری رسومات کے پیسے دینے پڑ سکتے ہیں
۔
فرانس اور اٹلی کا مونٹ بلیک پہاڑی سلسلہ گیارہ چوٹیوں پر مشتمل ہے جو 4000 میٹر سے بھی بلند ہیں۔

 

 

 

یہاں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے پتھر گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر وہاں کسی کو بچانا ہو تو اس کو ریسکیو کرنے کیلئے 10،000 جبکہ اس کی موت کی صورت میں تدفین کے لیے 5000 یورو درکار ہوتے ہیں۔ یہ رقم فرانس کی اپنی انتظامیہ کے لئے ادا کرنا ناممکن ہے۔

 

 

 

لہٰذا وہاں موجود ایک قصبے کے میئر نے گاؤں کی ویب سائٹ پر ٹور گائیڈ میں اپنا بیان شائع کروایا ہے جس کے مطابق میئر کا کہنا ہے کہ جو کوہ پیما خود کو بہادر کہتے ہوئے وارننگ کے باوجود اور ٹور گائیڈ کے منع کرنے

 

 

 

کے باوجود اونچائی پر جانے پر بضد رہتے ہیں وہ دراصل موت کو اپنے ساتھ اوپر لے کر جا رہے ہیں۔ اتنی خطرناک صورتحال میں اوپر جانا خود کشی کرنے کے مترادف ہے۔ میئر نے کہا کہ اگر کسی کو اوپر جانا ہی

 

 

 

ہوگا تو اس کو پہلے ریسکیو اور تدفین کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ یہ اگرچہ قانونی حکم نامہ نہیں ہے لیکن میئر کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ اس قانون کو نافذ کروا دے۔ یہ قدم لینا لوگوں کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔

 

 

 

رواں سال میں گرمی کی لہر کی وجہ سے پہاڑوں سے چٹانیں گرنے میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اس لیے کئی خطرناک راستوں کو بند بھی کیا گیا ہے۔ گرمی کی لہر کی وجہ سے یہ خدشہ بھی بڑھ گیا ہے کہ برفانی تودے

 

 

 

بھی گر سکتے ہیں۔ چڑھائی پہلے سے کئی گنا مشکل ہو گئی ہے۔ پہلے جہاں سو سے ایک سو بیس لوگ چڑھائی کر سکتے تھے اب وہ تعداد محض 1 درجن تک ہو چکی ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *