لاہور (اعتماد ٹی وی) آج عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی تھی، جس کے عمران خان صبح سویرے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق، عدالت نے عمران خان کو آج اسلام آباد کورٹ میں جج کی توہین کرنے کے سلسلے میں بلا رکھا تھا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے گھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ملکی صورتحال ایک دفعہ پھر خراب ہونے کی طرف چل پڑی اور پورے ملک میں غیر یقینی کا عالم ہو گیا تھا۔
جبکہ پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو انکشافات ہوئے کہ عمران خان کے رہائش گاہ پر بہت ہی خطرناک چیزیں برآمد ہوئی جو کی وہ تنظمیں استعمال کرتی ہے جو کہ پاکستان سمیت پوری دنیا بین ہیں۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے آئی جی پنجاب کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ زمان پارک آپریشن کے نتائج پر پریس کانفرنس کرینگے۔
فواد چوہدری کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کہ متوقعہ پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا جائے گے کہ ان کی رہائش گاہ سے اتنے ممنوع چیزیں ملی ہیں کہ جو سب سب کی پورے دنیا میں بین۔