مشہور شخصیت گلوکار علی عظمت کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
گلوکار علی عظمت کی جلد صحتیابی کیلئے عوام نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گلوکار نے اس مایوس کن خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر غیر معمولی انداز میں کیا ، انہوں نے اپنی مادری زبان پنجابی میں مزاح کو استعمال کرتے ہوئے اور وائرس سے دور ہونے کو کہا ہے۔
“لو جی نتیجہ مثبت آ گیا۔ دفع دور کورونا”
انہوں نے پوسٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مداحوں کو مہلک وبائی بیماری کے دوران گھر اور سلامت رہنے کی تاکید کی۔ کرونا وائرس جیسی مہلک وبا سے صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی بچاؤ ممکن ہے۔