اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجلی اور گیس کے نرخوں کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزیر اعظم عمران خان کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ہدایت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے بجلی اور گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ، “عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر پاکستانی معیشت چلائی ہے لہذا ملک کی شبیہہ کو داغدار بنایا ہے۔
پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے عمران خان کی “آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اب غریب عوام کی جیب سے 700 ارب روپے لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہے۔