لاہور: سول کورٹ نے شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کی ملکیت سے متعلق کیس میں اپنے حکم امتناع میں 6 مئی تک توسیع کردی۔
لاہور عدالت نے شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا کی ملکیت سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

جج سید فہیم الحسن شاہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس اور تین دیگر بچوں کی طرف سے دائر مقدموں کی سماعت کی۔
عدالت نے جواب داخل کرنے میں ناکامی پر حکومت پنجاب کو ایک بار پھر نوٹس جاری کیا۔