اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو سال کی نظربندی کے بعد سندھ بورڈ آف ریونیو کے محکمے کے سابق سیکریٹری آفتاب میمن کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
سندھ بورڈ آف ریونیو کے سابق سیکرٹری آفتاب میمن اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث، 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئ۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے مسٹر میمن کے 10 لاکھ روپے کے ضامن مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔
مسٹر میمن کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔