اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے دنیا کے مختلف حصوں میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مسجد اقصی کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ عالمی برادری اور مسلم دنیا سے فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں اسلام اور مسلمان مخالف ایجنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وزیر اعظم، جو تین روزہ سعودی عرب کے دورے پر تھے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی رہائشیوں کو جلد ہی ایک بدلا ہوا اور ترقی یافتہ پاکستان نظر آئے گا جہاں قانون کی حکمرانی غالب آئے گی۔
دورے کے تیسرے دن، وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے دروازے ان کے اور ان کے وفد کے ممبروں کے لئے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے۔