وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا پروٹو ٹائپ پیش کیا۔
فواد چوہدری اور بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پروٹو ٹائپ پیش کردیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، اعوان نے کہا کہ پانچ مجوزہ ای وی ایم ماڈل ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ، تین کو درآمد کیا گیا ہے اور دو دیگر پاکستان میں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) مشین کے ماڈل کو حتمی شکل دے گا۔
اعوان نے کہا کہ شناخت قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوگی اور اس کی تصدیق قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے فراہم کردہ ڈیٹا سے ہوگی۔