اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کی حکومت نے قرض لی گئی رقم سے اعلی معاشی نمو برقرار رکھی تھی۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اعلی پائیدار نمو کے ساتھ اپنا اقتدار مکمل کرے گی۔ اور 2023 میں 7 کھرب روپے کی محصول وصول کرنا ہمارے ٹارگٹ میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قرض لے کر مصنوعی معاشی نمو کو برقرار رکھا تھا۔
