مانسہرہ: 4،320 میگا واٹ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے پاکستانی اور چینی انجینئرز اور کارکنوں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے ، کیونکہ اس سے ملک کی بجلی کی ضرورت کو انتہائی معقول حد تک پورا کیا جائے گا۔
داسو ڈیم پاکستان میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ شہریوں کو سستی بجلی مہیا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
