اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بدامنی سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو کرارا جواب دے دیا ۔ بھارتی صحافی نے تاشقند میں وزیراعظم سے سوال کیا کہ بدامنی اور بات چیت دونوں ایک ساتھ چل سکتی ہیں؟جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اتنی دیر سےکوشش کر رہے ہیں، بھارت مہذب پڑوسی بن کر رہے۔
لیکن کریں کیا انتہا پسند آر ایس ایس کا نظریہ راستے میں آ گیا ہے ۔ قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کوششیں نہیں کیں، افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا الزام پاکستان پر دھرنا انتہائی نا انصافی ہے، امن میں دلچسپی نہیں ہوتی تو کابل کیوں جاتا، پاکستان نے گزشتہ 15 برسوں میں 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔