بغیر امتحانات کے پاس؟ نویں سے لے کر بارئویں کلاس کے طلبا کے امتحانات کا فیصلہ ہوگیا والدین لازمی پڑھیں

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، فیصلے کے مطابق رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصلے صوبے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *