خبریں کیا تھیں اور حقیقت کیا نکلی۔۔ سونے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 10 سینٹ کم ہو کر 53 اعشاریہ 47 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ادھر سونے کی قیمت میں 40 سینٹ کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1851 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی تھی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں 1 تولہ سونے کی قدر 99 ہزار 700 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہوکر 85 ہزار 500 ہو گئی تھی۔

پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔نجی خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن’ اسمارٹ آٖفس‘ تیار کرنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، ترقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *