پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے نام استعفے میں انہوں نے لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتیں، لہٰذا ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
استعفے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔