لاہور (آن لائن) ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد گھی تیار کرنے والی ملوں نے درجہ دوئم کے گھی اور آئل کی قیمتو ں میں اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد شہر کے عام بازاروں میں درجہ دوئم کے گھی اور آئل کی قیمت 3 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی بے حسی کے باعث ہونے والی مہنگائی سے سفید پوش لوگوں کی زندگی تنگ ہو کررہ گئی ہے۔