سوارا بھاسکر بھی ترکش ڈراموں کی مداح نکلیں

اگرچہ ماضی میں متعدد بھارتی اداکار ترکش ڈراموں کی تعریف کرچکے ہیں، تاہم حال ہی میں سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پوری رات جاگ کر معروف ترک ڈراما دیکھا۔

سوارا بھاسکر نے 6 اگست کو ٹوئٹ میں ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والے ترک ڈرامے ’Muhteşem Yüzyıl‘ جسے پاکستان میں اردو زبان میں ’میرا سلطان‘ کے نام سے نشر کیا گیا تھا، اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ڈراما دیکھ لیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹ میں ڈرامے کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں بہترین ڈرامے کو ڈھونڈنے یا دیکھنے میں ایک دہائی کی تاخیر ہوئی۔

سوارا بھاسکر نے ڈرامے کی کہانی مختصر جملے میں بتائی کہ اسے سلطنت عثمانیہ کے پس منظر میں بنایا گیا ہے اور اس کی مرکزی کہانی سلطنت کے امیر سلیمان کی سلطانہ (ملکہ) کی لازوال محبت کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے مذکورہ ڈرامے کو 10 سال کی تاخیر سے دیکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ ’Muhteşem Yüzyıl‘ اتنا شاندار ہے کہ اسے دیکھنے کے دوران وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *