کراچی میں افسوسناک واقعہ معروف خاتون سیاسی رہنما قتل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کی سابق خاتون عہدیدار کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں 50 سالہ فاطمہ بروہی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔حکام کے مطابق مقتولہ پیپلز پارٹی کی سابقہ عہدیدار تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *