این این ایس نیوز! جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔
14اور15 اگست کو ملک بھر میں ٹکا کے بارشوں کا امکان

ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب:سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 30، مری 13، گلگت بلتستان: بابوسر 12، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد(سٹی) 04، کوٹلی ،راولاکوٹ 01 اور خیبر پختو نخوا: بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔