بیوی کی وفات کے بعد اب معروف گلوکار عارف لوہار کے حوالے سے افسوسناک خبرموت نے سب کو افسردہ کر دیا ۔ معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
بیوی کی وفات کے بعد اب معروف گلوکار عارف لوہار کے حوالے سے افسوسناک خبر

رپورٹ کے مطابق فلائٹس بند ہونے کے باعثعارف لوہار والدہ کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے ۔ گلوکار کے بھائی ڈاکٹر ارشد اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ، انہوں نے کہا کہ اس بات کا دکھ ہے کہوالدہ کا آخری دیدار نہیں کر سکا ۔ انہوں نے مداحوں سے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ۔