جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ قائم نہیں کیا تاہم وہ اچانک ہوا سے حاملہ ہوگئی اور 15 منٹ کے بعد اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔
ہوا نے حاملہ کیا اور چند منٹوں میں بچہ پیدا ہوگیا، خاتون کا عجیب و غریب دعوی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون نے ایسا عجیب و غریب اور حیران کن دعوی کیا ہے۔ خاتون کا دعوی ہے کہ وہ ہوا سے حاملہ ہوگئی ۔ مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس نے کسی مرد سےجسمانی رشتہ نہیں بنایا ۔ اچانک لیٹے لیٹے ہوا سے ہی وہ حاملہ ہوگئی ۔
اس نے بتایا کہ وہ دوپہر کے وقت نماز کی ادائیگی کے بعد کمرے میں آرام کررہی تھی کہ اچانک اس کو لگا کہ ہوا اسکے جسم میں داخل ہورہی ہے ۔ 15 منٹ کے بعد اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور اسکا پیٹ بڑا ہونے لگا جس کے بعد خاتون ہسپتال پہنچی اور جہاں اس نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا ۔