’’ اشرف غنی کی قبر پر افغان سو سال تھوکیں گے‘‘ سابق افغان صدر کیا کر کے گئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی رسوائی رہتی دنیا یاد رہے گی عالمی میڈیا میں چوٹی کی افغان شخصیات انہیں بزدل، دھوکہ باز ، غدار پکار رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ے کہ مقبول ترین افغان ٹی وی چینل تولو کے مالک سعد محسنی نے کہا ” اشرف غنی کی قبر پر افغان سو سال تھوکیں گے” ،انکا کہنا تھا کہ یہ کنفرم ہوگیا وہ جاتے ہوئے ساتھ ڈالرز کے 4 سوٹ کیس سمیت فرار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *