آن لائن گیم ’ پب جی ‘ پر محبت اور پھر شادی لیکن جب لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو فوری علیحدگی ہو گئی ، ایسا کیا دیکھا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آن لائن گیم ’ پب جی ‘ پر محبت اور پھر شادی لیکن جب لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو فوری علیحدگی ہو گئی ، ایسا کیا دیکھا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گےنئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان آن لائن گیم ’ پب جی ‘ کھیلتے ہوئے محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کر لی لیکن جب لڑکی اپنے سسرا ل پہنچی توجھونپڑی دیکھ کر فوری وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی اور علیحدگی اختیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں محبت کی شادی میں انوکھے انجام کا واقعہ پیش آیا کہ جس میں دلہن اپنے سسرال پہنچتے ہی سکتے میں آگئی اور اپنے گھر واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔ موبائل گیم فری فائر کھیلتے ہوئے یوپی کی رہائشی لڑکی کی جموئی کے رہنے والے گیارہویں کےطالب علم سے دوستی ہوگئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد لڑکی کئی سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اکیلی لڑکے کے شہر جموئی پہنچ گئی اور دونوں نے مندر جاکر باقاعدہ شادی کرلی۔

یہ واقعہ جموئی ضلع کے صدر سیکشن کے سگگی گاو¿ں میں پیش آیا، لڑکی کی آنکھیں اس وقت حیرت اور سکتے کے عالم میں کھلی رہ گئیں جب اس نے گاو¿ں پہنچ کر اپنی جھونپڑی نما سسرال دیکھی۔شوہر کے لاکھ منع کرنے، وعدوں اور دلاسوں کے باوجود عشق کا بھوت اس کے سر سے اتر گیا۔ لڑکی نےپریشان ہوکر فوری طور پر اپنے میکے واپس جانے کا فیصلہ کیا اور بھائیوں کو فون کردیا۔

بعد ازاں لڑکی کے بھائی اسے واپس گھر لے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل پر گیم کھیلنے کے دوران لڑکے نے لڑکی کو جھوٹ بولتے ہوئے عالیشان گھر اور خود کو امیر ظاہر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *