لوٹے ہوئے 153 ارب روپے کی واپسی۔۔۔!!! قومی خزانہ لبا لب بھر گیا، یہ رقم کس سے حاصل کی گئی ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب نے27 ماہ میں 153 ارب روپے بر آمد کروا کر خزانے میں جمع کروائے، چیئر مین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ اس عرصے میں 600 بدعنوانی کے ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، نیب نے ایک منزل کا تعین کیا ہے، نیب نے27 ماہ میں 153 ارب روپے بر آمد کروا کرخزانے میں جمع کروائے، اس عرصے میں 600 بدعنوانی کے ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے گئے، احتساب عدالتوں میں سے سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد رہی ہے، احتساب عدالتوں میں 943 ارب روپے کے 1261ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ نیب کیسز کو منتقی انجام تک نہیں پہنچا رہا،ہم ثبوت فراہم کررہے ہیں، انکوائری اور ریفرنس دائر کرنا نیب کا کام ہے، میں نے خود نیب کو ثبوت دیے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینیٹر و وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی شہری نیب کی کارکرگی سے مایوس ہوا ہوں،نیب کو صرف اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہم ثبوت فراہم کررہے ہیں،ا نکوائری اور ریفرنس دائر کرنا نیب کا کام ہے، نیب کیسز کو منتقی انجام تک نہیں پہنچا رہا، میں نے خود نیب کو ثبوت دیے ہیں لیکن کاروائی نہیں ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہریار آفریدی نے جو باتیں کی ہیں،وہ ضرور ثبوت پیش کرینگے، نیب ایک بااختیار ادارہ ہے لیکن صلاحیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اب چیئرمین نیب کا نیب کی کارکردگی کے متعلق بیان آ گیا ہے۔

نیب ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، نیب نے ایک منزل کا تعین کیا ہے، نیب نے27 ماہ میں 153 ارب روپے بر آمد کروا کر خزانے میں جمع کروائے، اس عرصے میں 600 بدعنوانی کے ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے گئے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *