دو کھرب 48ارب کے اضافی اخراجات ، پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردیا

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا،تین سالوں میں پنجاب کے چھ آئی ،چار چیف سیکرٹری تبدیل،درجنوں محکموں کے سیکرٹری پانچ مرتبہ سے زائد تبدیل ہوئے،بزدار حکومت نے شہبازشریف دور کے بنائے کالجز پر یونیورسٹیوں کی تختیاں لگائیں،

پنجاب حکومت نے شہداء کےورثاء کے لئے 15کروڑ مختص کی لیکن ایک پائی بھی نہ دی،خواجہ سرائوں کیلئے 20 کروڑ مختص کیے لیکن 75فیصد رقم خرچ نہیں کی،رمضان بازاروں میں 82کروڑ 18لاکھ کے اضافی اخراجات کیے،رواں سال پنجاب حکومت نے دو کھرب 48ارب کے اضافی اخراجات کیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم یگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ اور حناپرویز بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پنجاب میں سرکاری سکولوں میں 88ہزار 885اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔تین سالوں میں ہزاروں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

پنجاب حکومت سپلیمنٹری گرانٹ نہ دینے کا دعوی بھی جھوٹ ثابت ہوا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کو 2ارب اور وزیراعلی آفس نے 21کروڑ 14لاکھ کے اضافی اخراجات کیے۔بزدار حکومت اس سال اپنا تاریخی ترقیات کا بجٹ دے کر بھی مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکی۔اس سال بزدار حکومت نے ترقیاتی بجٹ 560ارب کا دیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کا آخری بجٹ 2017-18میں 635ارج کا ترقیاتی بجٹ دیا جو استعمال بھی ہوا۔

عثمان بزدار کے حکم پر تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ میں بدوبست اراضی کا حکمنامہ جاری کیا گیا لیکن پھر پرسرار طور پر محافظ خانہ کو آگ لگ گئی جس کی بعد میں انکوائری اور اس میں بھی تضادات ہیں۔پنجاب حکومت نے 248ارب کے جمنی اخراجات کیے۔وی آئی پی فلائٹ پر مختص بجٹ سے ہٹ کر ایک کروڑ 50لاکھ روپے اور بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کیلئے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ کیے۔

جبکہ سیکرٹ فنڈ کیلئے مختص بجٹ سے ہٹ کر ایک کروڑ روپے اضافی خرچ کیے گئے۔ایئرکرافٹ کی خریداری کیلئے ایک کروڑپچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔پنجاب اسمبلی کو چار کروڑ روپے اضافی دیے گئے۔چولیستان ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

جنوبی پنجاب میں افسران کی رہائشگاہوں کیلئے دو ارب آٹھ کروڑ ستر لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔ایک اعلیٰ افسر کی رہائشگاہ کیلئے جنریٹر خریدنے کیلئے ایک کروڑ 12لاکھ روپےخرچ کیے۔انہوں نے مزید کہا دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس نے اپنے بجٹ 35فیصد زائد رقم خرچ کی۔وزراء اور مشیروں کیلئے مختص بجٹ کے مقابلے میں 30کروڑ دو لاکھ روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا۔

وزراء نے پروٹوکول اور تنخواہوں کی مد میں دو کروڑ 97لاکھ روپے وصول کیے۔عثمان بزدار کے تین سال صرف افسران کے تبادلوںکے ریکارڈ قائم کیے گئے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے اتنے بڑے پیمانے پر افسران کی تبادلے کیے۔کسی افسر کی تعیناتی تین سے چار ماہ سے زائد تک نہیں ایک محکمے میں رہ سکی۔

مسلم لیگ ن ایک افسر کو دو سے تین سال ایک عہدے پر کام کرنے کا موقع دیتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں چھ آئیجی پنجاب ،چار چیف سیکرٹری اور چھ کمشنر لاہور تبدیل کیے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے پر چھ افسران تبدیل ہوئے،سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئر چار تبدیل ہوئے،محکمہ پرائمری ہیلتھ کے بھی چار سیکرٹری تبدیل،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے بھی چار سیکرٹری تبدیل ہوئے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے 13سیکرٹری تبدیل ہوچکے ہیں تاحال ایک دوسرے افسر کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کے چار سیکرٹری،جبکہ لاہور کے چھ ڈی سی تبدیل ہو چکے ساتواں ڈی سی دو روز قبل تبدیل ہوا ہے۔جبکہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر لاتعداد مرتبہ تبدیل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا پنجاب میں گیارہ سو ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے۔جن میں 625ڈاکٹر،307پیرا میڈیکل سٹاف اور 168نرسز کورونا کا شکار ہوئی۔طبی عملے کو حفاظتی کٹس اور این 95ماسک نہ مل سکے۔پنجاب حکومت نے مئی 2021کو رونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ۔جس کیلئے دو کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ایک کمپنی نے زائد بولی دوسری کمپنی نے چھ ارب روپے دس لاکھ ڈوز کے مانگےلیکن بزدار حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے صرف ڈیڑھ ارب روپے رکھے۔

لاہور میں سروسز ہسپتال،جنرل ،میو ہسپتال ،جناح ہسپتال اور مزنگ ہسپتاک میں پندرہ سو ویکسین غائب ہوئی ،جن کی تحقیقات ابھی تک نہیں ہوسکی۔عثمان بزدار حکومت تین سالوں میں 21یونیورسٹیاں بنانے کا فلاپ ڈرامہ ہوگیا ہے۔

کسی ایکیونیورسٹی کی نئی بلڈنگ تعمیر نہیں کی پہلے سے تعمیر شدہ کالجز کو یونیورسٹیز کا درجہ دیا گیا۔گورنمنٹ کالج ساہیوال پر یونیورسٹی کی تختی لگائی گئی۔ملتان ایمرسن کالج پر یونیورسٹی کی تختی لگائی گئی۔بابا گورونانک یونیورسٹی نوازشریف نے بنانے کا اعلان کیا اور منصوبے کا افتتاح بھی کیا اور رقم بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *