پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

روم (این این آئی) پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوں نے اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا۔

اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو 0-3 سے شکست دی۔انعام بٹ کا فائنل میں یوکرین کے پہلوان سے مقابلہ ہوگا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *