ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا پورے ملک کی عوام میں خوشی کی کہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ملک م بھر مں یوم الوطنی کی آمد کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے . وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے جمعرات 23 ستمبر کوسعودی عرب کا 91 واں قومی دن منانے کا اعلان کیا ہے .
23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک میں چھٹی کا اعلان۔۔ عوام کے لیے شاندار خبر آ گئی

عرب جریدے اردو نیوز کے مطابق سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے قومی دن پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تا کہ ملازمین قومی دن اپنے اہل و عیال کے ساتھ منا سکیں . یاد ہے سعودی عرب میں قانون محنت و تعطیلات کی جانب سے ایک روز کی تعطیل دی جاتی ہے اور ہر سال 23 ستمبر قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے . چونکہ اس سال 23 ستمبر کو جمعرات کا دن ہے جس کی وجہ سے سرکاری اداروں کے ملازمین 3 چھٹیاں منا سکیں گے .
جمعہ اور ہفتہ کو ملک میں ہفت روزہ چھٹی ہوتی ہے . سرکاری ملازمین 26 ستمبر اتوار سے ڈیوٹی پر واپس آئیں گے . . واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق ہر سال یوم الوطنی کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبہ کے ملازمین کو عام تعطیل دی جاتی ہے اگر چھٹیوں کے درمیان ڈیوٹی کا دن آ جائے تو اس صورت میں مملکت کے سرکاری ملازمین کو اس روز کی بھی چھُٹی دے دی جاتی ہے .