پی ٹی ایم کا خاتمہ محسن داوڑ نے نئی پارٹی بنا لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سابق رہنما محسن داوڑ نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے سابق رہنما محسن داوڑ نے این ڈی ایم کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی جبکہ پارٹی کے پہلےباضابطہ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کر دیا گیا۔محسن داوڑ این ڈی ایم میں سینٹرل آرگنائزر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مزمل شاہ کو جنرل سیکریٹری اور جمیلہ شاہ کو اس میں سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی کے دیگر ارکان میں عبداللہ ننگیال ، ابراہیم خان ، ہارون بازئی، اعجاز اسلم ، اور طارق وزیر خان شامل ہیں۔محسن داوڑ نے پارٹی کے منشور کا اعلان بھی کیا، منشور میں دیگر بنیادی اصولوں کے علاوہ ملک میں سیکولر وفاقی جمہوری پارلیمانی سسٹم کو پروان چڑھانا ہے، این ڈی ایم نے ریاستی وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبے کو ملنے والے کم حصے کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے محسن داوڑ کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے آغاز پر RIP PTM کے ہیش ٹیگ کے ساتھ این ڈی ایم کو پی ٹی ایم کے خاتمے کا نشان قرار دے دیا، کئی سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی ایم کو اس کی مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی ٹوئٹر صارفین نے این ڈی ایم کی تشکیل پر نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *