اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلاصوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچےآگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔