پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کیے لیے سب سے زیادہ کس ملک کے لوگ سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جان کر آپ قہقہے مار کر ہنسنا شروع کر دیں گے

کراچی (این این ایس یوز) ہمارا ملک اللہ کی طرف سے خاص نعمت ہے اور ہم اس کی قدر نہیں کرتے ملک لے حالات ہم سب کی نااہلی کی وجہ سے ایسے ہیں ورنہ کسی کی کیا مجال جو ملک اسلام کے نام سے بنا وہ اس قدر پستی کا شکار ہو چلیں آتے ہیں اپنے ٹاپک کی طرف پاکستان کی شہریت حاصل کرنے میں سب سے زیادہ کس ملک کے شہری دلچسپی رکھتے ہیں، جان کر آپ قہقہے مار کر ہنسنا شروع کر دیں گے

اسلام آباد(این این ایس نیوز) گزشتہ 10سالوں کے دوران 635 غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی، جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ 461 بھارتی شہری شامل ہیں، افغانستان کے 43، سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6 باشندوں نے بھی پاکستان کی شہریت حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 635 غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں، 10سالوں میں 461 بھارتیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والوں میں افغانستان کے شہری شامل ہیں۔

10سالوں میں 43افغانیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6، کینیڈ ا، چائنا، عراق اور کویت کے 4،4 باشندوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح اسٹریلیا، آزربائی جان، کمپوڈیا، اریٹیریا، اٹلی، قازکستان، کویت، کینیا، کرغستان، لبنان، میانمر، سنگاپور، سومالیہ، سیریا، ترکی اور زمبیا کے ایک، ایک باشندے نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ دستاویزات کے مطابق ایران، نیپال کے3،3 ،روس، ازبکستان اور مالدیپ کے 2،2 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *