افغانستان میں نئی حکومت کا قیام،ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کا امکان

کراچی (آن لائن)افغانستان میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد فارماسوٹیکل ،گھی ،گندم ،سمینٹ اور دیگر اشیا کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کی امید ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اف کامرس کے سنئیر نائب صدر شاہ زیب اکرم کے مطابق بھارت اور ایران کی جگہ پاکستانی فارما کو جگہ ملے گی اور اس سال پہلی بار میں 100 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر بھی عبور ہوجائے گی۔

دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین امجد رشید کے مطابق گھی انڈسٹری کی ایکسپورٹ بھی دگنی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا وہ جلد کابل میں بند اپنا دفتردوبارہ کھول رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کے مطابق افغانستان میں پاکستانی ادویات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ،اور نئی انتظامیہ آنے کے بعد سرکاری طور پر ادویات کی خریداری میں پاکستانی فارما سوٹیکل انڈسٹری کے لئے بے پناہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اورایران کی فارما انڈسٹری کی جگہ اب پاکستانی فارما انڈسٹری ری پلیس کرے گی اور گزشتہ سال فارما کی ایکسپورٹ جو 73 ملین امریکی ڈالر تھی رواں سال آسانی سے 100 ملین امریکی ڈالر کی سطح کو عبور کرجائے گی۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچرایسویسی ایشن کے سابق چیئرمین شیخ امجد رشید نے بتایا کہ 34 ٹن گھی کے کنٹنر پر پہلے 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹیکس لیا جاتا تھا ،جو اب کم ہوکر 1 لاکھ 65 ہزار ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں انہوں نے اپنا افغانستان کو دفتر بھی بند کردیا تھا ،تاہم نئی انتظامیہ انے کے بعد وہ جلد اپنا دفتر بھی کابل میں کھول رہے ہیں شیخ امجد رشید نے بتایا کہ کابل میں امپورٹرز کے مطابق گھی تیل کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔پاکستانی وناسپتی صنعت کے لیے سنہری موقع ہے کہ افغانستان کی وناسپتی مارکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ مقامی کرنسی میں تجارت کے حوالے سے بھی ایس آر او جاری کیا جائے اور بارٹر سسٹم کے تحت بھی افغانستان سے تجارت میں کو ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *