لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان لڑکا اپنی اہلیہ کی محبت میں ایسا گرفتار ہوا کہ اسے تحفے میں چاند کا ایک ٹکڑا خرید کر دے دیا۔’میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا‘، یہ جملہ عام طور پر ہر عاشق اپنی محبوبہ سے اظہارِمحبت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے لیکن یہاں تو پاکستانی لڑکے نے اِس جملے کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔
عشق ہو تو ایسا : پاکستانی نوجوان نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسا تحفہ دے دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔
صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔