دلچسپ و عجیب

لڑکی شادی کا کیس لے کر عدالت پہنچ گئی

سعودی عرب سعودیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ لڑکی شادی کا کیس لے کر عدالت پہنچ گلوب نیوز: سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے آنے کے بعد خواتین زیادہ بااختیار ہوتی جارہی ہیں ، سعودی معاشرے میں نوجوان لڑکیوں کی شادی ان کے والدین کی

مرضی سے ہوتی ہے ۔ لیکن گزشتہ دنوں سعودی شرعی عدالت میں دلچسپ معاملہ دیکھنے میں آیا ۔ جس میں سعودی درخواست گزار لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے والدین اس کی شادی نہیں کروا رہے ہیں ۔سعودی لڑکی نے کہا کہ اس کے کئی سال سے رشتے آرہے ہیں لیکن اس کے والدین کوئی نہ کوئی نقص نکال کر ان رشتوں سے انکار کرتے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے

وہ کئی سال سے کنواری بیٹھی رہی ہے ۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ بڑی ہی مشکل سے اس نے اپنے والدین کو ایک رشتے کے لیے راضی کیا اور ہاں کروائی ۔ لیکن منگنی ہونے کے باوجود اب میرے والدین میری شادی نہیں کروا رہے ہیں ۔ کافی عرصہ تک والدین ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی ہے ۔ لڑکی نے اپنی درخواست میں لکھا کہ اس کی عمر زیادہ ہوتی جارہی ہے ، اس لیے اب وہ چاہتی ہے کہ

اس کی شادی اس کے منگیتر سے کرنے کی اجازت دیدی جائے ۔ عدالت نے اس سارے معاملے کی چھان بین کروائی تو پتہ چلا کہ یہ لڑکی بالکل سچ کہہ رہی تھی ۔ اس کے والدین کی وجہ سے اس کا رشتہ نہیں ہورہاتھا۔ عدالت نے والدین کو بیٹی کے رشتے میں کوتاہی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ شرعی طور پر بڑی کوتاہی تھی ۔ کیونکہ

بچی اپنی شادی کی عمر کو کئی سال پہلے ہی پہنچ چکی ہے ۔ شرعی عدالت نے اس لڑکی کی درخواست سننے کے بعد اس سے اور اس کے منگیتر سے اظہارہمدردی کیا اور ایک ہفتے کے اندر دونوں کی شادی بھی کروای دی ۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

3 weeks ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

6 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 months ago